کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہر کی پائیدار ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وعدہ ہے جس کے تحت شہر کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیر نے بتایا کہ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے، جس سے عارضی طور پر ٹریفک کی مشکلات ہیں لیکن یہ مستقل حل کی طرف پیش رفت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کے فور اور ریڈ لائن جیسے تمام منصوبے سندھ حکومت کے ویژن کا حصہ ہیں اور ان کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔


