کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم تنازعات اور نقائص کا مجموعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “عدلیہ تباہ ہو رہی ہے، پارلیمنٹ کی حیثیت عملاً ختم ہو چکی ہے”۔ لیاقت بلوچ نے متنبہ کیا کہ ملک کی چاروں اکائیوں کا اعتماد ختم ہونے سے انارکی پھیل سکتی ہے۔
انہوں نے 21 سے 23 نومبر کو مینار پاکستان پر “بدل دو نظام کو” اجتماع میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔


