کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے ایک وفد کے ہمراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی اور شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعمیرات کسی بڑے المیے کا سبب بن سکتی ہیں اور ان کے باعث پانی کی قلت، سیوریج، بجلی و گیس کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس بی سی اے کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر یہ تعمیرات ممکن نہیں ہیں۔ سیف الدین نے تجویز پیش کی کہ غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے منتخب نمائندوں اور ڈپٹی کمشنرز کو شامل کیا جائے۔


