158

جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کے انتخابات، غفران عالم صدر منتخب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں منعقدہ انتخابات میں 508 اساتذہ نے ووٹ ڈالے۔ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے غفران عالم 272 ووٹوں کے ساتھ صدر منتخب ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر محسن علی کو 229 ووٹ ملے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں