کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ پولیس کے افسران و جوانوں میں سرکاری رہائشی یونٹس تقسیم کرنے کی تقریب ہولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ اور کلفٹن میں منعقد ہوئی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ رہائش پولیس اہلکاروں کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں 50 فیصد تک کمی آئی ہے اور پولیس کی بہتر کارکردگی کے اعتراش میں یہ رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اہلکاروں کو ان کی پوسٹنگ کے قریب رہائش دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر متعدد افسران کو فلیٹس کے الاٹمنٹ کے اجازت نامے تقسیم کیے گئے۔


