85

الطاف شکور کا 27ویں آئینی ترمیم پر ریفرنڈم کا مطالبہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر عوامی ریفرنڈم کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم بنیادی حقوق سلب کرنے اور عدلیہ کو لگام دینے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “عدلیہ کو لگام دینے کی بجائے کرپشن کو لگام دی جائے۔”

الطاف شکور نے متناسب انتخابی نظام کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کی حقیقی نمائندگی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے آئینی ترمیم میں مزید قرضے لینے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ ملک کو معاشی تباہی سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں