کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹریفک پولیس کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت 14 دن کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 48 ہزار 211 ای چالان جاری کیے گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے (31,555) اور ہیلمٹ نہ پہننے (8,431) پر جاری ہوئے۔ اس دوران 4,800 شہریوں نے معافی کے لیے رجوع کیا، جن میں سے 90% سے زائد کے چالان معاف کر دیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر 2,304 جبکہ سگنل خلاف ورزی پر 2,009 چالان جاری کیے گئے۔ باقی ماندہ چیلنج کیے گئے چالان پر خصوصی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔


