کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پنجابی برادری نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے 245ویں یوم پیدائش پر تقریب منعقد کی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رزاق باجوہ نے لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں نئے مجسمے نصب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے ہیرو رنجیت سنگھ، بھگت سنگھ، رائے کھرل اور دلہا بھٹی تھے”۔
مرزا سلیم نے پنجابی ثقافت اور بہادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہر سال 10 نومبر کو پنجابی ہیروز کی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے ڈھول پر بھنگڑے ڈالے اور رنجیت سنگھ کے جنم دن پر کیک کاٹا۔


