کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 27ویں آئینی ترمیم کو “آئین کی تدفین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو “تابوت میں بند کر کے دفن کر دیا گیا ہے”۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ترمیم “مینڈیٹ چوروں” نے منظور کی ہے اور پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ عوامی نمائندے نہیں ہیں۔
پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ “1973 کے آئین کو جنازہ نکال دیا گیا ہے” اور “ریاست کا بنیادی ڈھانچہ ہل رہا ہے”۔ ان کا موقف تھا کہ ترمیم صرف ان لوگوں کو کرنے کا حق ہے جن کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہو۔


