کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں ای چالان سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “اگر نیت ٹھیک نہ ہو تو کوئی بھی سسٹم ٹھیک نہیں ہوسکتا”۔ انہوں نے کراچی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں یہ شہر دنیا کے 10 ابھرتے ہوئے شہروں میں شامل تھا، آج دنیا کے تین بدترین شہروں میں آتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ “لاہور میں لاہور کی پولیس ہے، پشاور میں پشاور کی، تو کراچی میں دوسرے شہروں کی پولیس کیوں ہے؟


