88

یونیورسٹی روڈ پر K-4 واٹر پروجیکٹ کا کام تیز، ٹریفک انتظامات یقینی بنائے جائیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے K-4 واٹر پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن بچھانے کے کام کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے پانی کے مسائل کے حل کے لیے اہم ہے، تاہم عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر صرف 300 میٹر سڑک بند کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ متبادل راستوں کے حوالے سے شہریوں کی رہنمائی کرے اور صبح و شام کے مصروف اوقات میں خصوصی انتظامات یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکلات عارضی ہیں جبکہ K-4 منصوبے کے نتائج دیرپا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں