کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ دینا غیر شرعی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اللہ کی حاکمیت کے اصول پر قائم ہوا تھا اور نظام کو اصل نظریاتی رخ پر لانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے 78 سال بعد بھی ریاستی نظام وہ سمت اختیار نہیں کر سکا جس کا خواب بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔
92


