کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)طارق روڈ پر کسٹم حکام کے چھاپے کے دوران صورت حال کشیدہ ہو گئی۔ کسٹم اہلکاروں کے معمار شاپنگ مال میں داخل ہوتے ہی دکانداروں نے سخت مزاحمت کی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔
واقعے کے بعد دکانداروں نے سڑک بند کر کے احتجاج کیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔ کسٹم حکام کی اسمگل شدہ سامان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔


