83

سندھ ہائیکورٹ کا ای چالان جرمانوں پر تحفظات، 25 نومبر تک جواب طلب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان کے جرمانوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ بس مالکان کی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے نوٹس جاری کیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت صرف ٹریفک مجسٹریٹ ہی جرمانے عائد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کمرشل بسوں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانوں کو کاروبار کے لیے تباہ کن قرار دیا۔ عدالت نے آئندہ تاریخ تک تمام فریقین سے جوابات مانگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں