79

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کیس میں حکومت اور اداروں کو نوٹس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں سعد عالم اور عبدالصبغت سمیت کئی لاپتہ افراد کے معاملات زیر بحث آئے۔

عدالت نے تمام فریقین کو چار ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں