84

معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)معروف ماہر تعلیم اور عالمہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال ہو گیا۔ اداکار عدیل ہاشمی نے سوشل میڈیا پر ان کی وفات کی تصدیق کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی علمی و تعلیمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ نے پوری زندگی تعلیم کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے لیے کام کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ کا خلا پر نہیں ہو سکے گا، تاہم ان کے اقوال زریں ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں