93

ایک بار پھر ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا نظام واپس لایا جا رہا ہے وہی برطانوی دور کا 150 سال پرانا کالا قانون!

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سجاد سومرو نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا نظام واپس لایا جا رہا ہے وہی برطانوی دور کا 150 سال پرانا کالا قانون! جس سے ایک عام آدمی بھی بری طرح متاثر ہوگا یہ حکومت صرف عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ایسے اوچھے، مکروہ اور آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

26ویں آئینی ترمیم جس طریقے سے قومی اسمبلی میں پاس کی گئی، وہاں تو MNAs کو باہر جانے کی اجازت تو دور، باتھ روم جانے تک کی اجازت نہیں تھی! یہی ان کی جمہوریت اور آئینی اقدار کی اصل اوقات ہے!

بار بار آئین میں رد و بدل کر کے ان سیاستدانوں نے آئینِ پاکستان کا جنازہ نکال دیا ہے اور اب وہی قانون و انصاف کو اپنی جیب میں ڈال کر قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

مگر یاد رکھو! قوم جاگ چکی ہے اب یہ ڈرامے، یہتھکنڈے نہیں چلیں گے! عمران خان ہی عوام کی اصل آواز ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں