کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جنجال گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار سمیع اللہ باجوڑی کو گھر میں تلاوتِ قرآن کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
55 سالہ مقتول کے قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔


