95

وزیراعلیٰ سندھ کا ریڈیالوجی کے عالمی دن پر طبی عملے کو خراج تحسین

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریڈیالوجی کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیالوجسٹ، ریڈیوگرافرز اور تکنیکی عملے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایکس ریز کے موجد جرمن سائنسدان ویلہلم رونٹگن کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ریڈیالوجی کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے اور جناح اسپتال میں نئی سہولیات اس عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے اسپتالوں میں ایکسریز سے لے کر کینسر کے علاج تک کی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیالوجی کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں