کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ محمد یونس چانڈیو سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔
وفد میں چیئرمین حاجی سید حلیم خان، جنرل سیکریٹری شیر نواز محسود، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی گران محمد باجوڑی، ضلع ملیر صدر ابراہیم محسود، سرپرست اعلیٰ ضلع کیماڑی میاں سلطان زیب اور قیوم باجوڑی شریک تھے۔
ملاقات کا بنیادی مقصد ہیوی ٹریفک وہیکل (HTV) لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانا تھا۔ وفد نے ڈی آئی جی صاحب سے درخواست کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار میں نرمی اور سہولت فراہم کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ (HTV) ہیوی ٹریفک وہیکل کے لائسنس کو صرف کلفٹن برانچ تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ اسے کراچی کی 3 سے 4 مختلف برانچوں تک توسیع دی جائے گی۔
مزید برآں، وفد نے یہ تجویز بھی دی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار اپنی ذاتی گاڑی پر ٹیسٹ دے سکیں گے


