82

نیو ٹاؤن میں ڈاکو بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری سے پچاس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیو ٹاؤن میں ڈاکو بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری سے پچاس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق میں کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہوں، جس کے لیے بینک سے پچاس لاکھ روپے نکالے، بینک سے جیسے ہی اپنے دفتر پہنچا اور گاڑی کھڑی کی اور رقم نکالی، موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور مجھے سے میرا بیگ اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو پیسے کے متعلق تمام تر معلومات تھی، ملزمان مکمل ریکی کے ساتھ آئے تھے، صرف پیسے ہی چھینے، موبائل فون وغیرہ کوئی چیز نہیں چھینی گئی، واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں