100

چت بھی میری پٹ بھی میری، انہدام کرنے اور روکنے کے نام پر مال کمانے والے سجاد کی ویڈیو وائرل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والا ڈائریکٹر عبدالسجاد خان کی رشوت خوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے کے لیے کیسے رشوت وصول کی جاتی ہے ویڈیووائرل ہو گئی اس افسر کی سربراہی میں سندھ حکومت غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرے گی عبدالسجاد خان کو سپریم کورٹ کے حکم پر سال 2020 میں معطل کیا گیا تھا اور پھر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث قراد دے کر نوکری سے نکالنے کی سفارش کی گئی تاہم سسٹم نے اپنے کماوپوت کو عدالتی فیصلہ لیکر بحال کردیا اس فیصلہ کی انکوائری تاحال باقی ہے اسی دروان وزیراعلی سندھ کی انسپکشن کمیٹی نے بھی عبدالسجاد خان کو سسٹم کا سرغنہ قرار دیا لیکن کوئی اس کے خلاف کارروائی نا کرسکا کیونکہ کمائی کا معاملہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں