کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والے 14 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی مشتبہ علامات پائی گئی ہیں۔
یہ نوجوان میرپور خاص کا رہائشی ہے اور ایئرپورٹ پر ہی طبی معائنے کے دوران اس کی حالت مشتبہ قرار دی گئی۔ محکمہ صحت نے مریض کو الگ تھلگ رکھنے کے اقدامات کر لیے ہیں۔


