جھنگ (ایچ آراین ڈبلیو) ملزم نے گھر میں گندگی کرنے پر ملازمہ لڑکی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق تشدد کے باعث لڑکی دم توڑ گئی ملزم نے بچی کی لاش نہر میں پھینک دی۔
تھانہ وریام میں 14 مارچ کو گھریلو ملازمہ کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ 9 اپریل کو تفتیش کے لیے مقامی زمیندار کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ دوران تفتیش ملزم نے گھرمیں کام کرنے والی 10 سال کی لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ جھنگ:ملزم کی والدہ اور بھائی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ نہر سے لڑکی کی لاش برآمد کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔


