کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے تنخواہوں میں اضافے اور حفاظتی مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے طیاروں کی کلیئرنس روک دی ہے، جس سے ملک بھر میں پروازیں رک گئی ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور عمرہ زائرین سمیت مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
82


