97

شاہ فیصل کالونی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ فیصل کالونی میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے ٹیم کے ارکان پر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں