کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور افریقی یونین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شفاف تحقیقات، انسانی امدادی راہیں کھولنے اور اقوام متحدہ امن مشن بھیجنے کی اپیل کی۔ مجلس وحدت مسلمین نے سوڈان کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی درخواست کی۔


