116

جامعہ کراچی کے 55 طلبہ میں 25 لاکھ روپے کی اسکالرشپس تقسیم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی کے 20 مختلف شعبہ جات کے 45 اور بزنس اسکول کے 10 طلبہ و طالبات میں 25 لاکھ روپے کی اسکالرشپس کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اس موقع پر کہا کہ “مالی مشکلات کے باعث تعلیمی اخراجات برداشت نہ کر سکنے والے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کسی نعمت سے کم نہیں”۔ تقریب میں کراچی یونیورسٹی المنائی ہیوسٹن ایسوسی ایشن نے ایک کروڑ روپے کی نئی اسکالرشپ اسکیم کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں