100

جامعہ کراچی اور احسان ٹرسٹ کا طلبہ کے لیے قرضِ حسنہ معاہدہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی اور احسان ٹرسٹ کے درمیان طلبہ کو بغیر سود قرضہ (قرضِ حسنہ) فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کو ان کی فیسوں اور تعلیمی اخراجات کے لیے 70 سے 80 فیصد تک قرضہ دیا جائے گا۔

احسان ٹرسٹ کے مطابق 2011 سے اب تک 430 سے زائد طلبہ اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ مستقبل قریب میں مزید 30 طلبہ کے شامل ہونے سے کل رقم 4 کروڑ 70 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اس اقدام کو طلبہ کی تعلیمی راہ میں اہم قدم قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں