111

شاعر اعجاز رحمانی روڈ کا شاندار افتتاح

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی ٹاؤن میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب شاعر اعجاز رحمانی روڈ کا افتتاح جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کو عوامی خدمت کی مثال قرار دیتے ہوئے واٹر بورڈ کی ناکامی پر تنقید کی۔

چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ ٹاؤن میں 10 ہزار اسکوائر فٹ سڑکیں بن چکی ہیں، جبکہ پانی اور سیوریج پر 9 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں