کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اپنے سابقہ اسکول عائشہ باوانی پہنچے جہاں انہوں نے طلباء سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلی سے چوتھی جماعت تک اسی اسکول میں زیر تعلیم رہے ہیں اور باوانی فیملی کی تعلیم کے شعبے میں کاوشوں کو سراہا۔ وزیر نے کہا کہ “سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، یہ مستقبل کی جنگ ہے جو لیبارٹریز کے اندر لڑی جا رہی ہے۔”
انہوں نے زور دیا کہ نئی ایجادات کے ذریعے ہی دنیا کے ساتھ مقابلہ ممکن ہو سکے گا۔


