کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے شرکاء، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
اس پلان کے تحت 3,372 افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جن میں 1,626 ٹریفک پولیس اہلکار اور 186 اسپیشل برانچ افسران شامل ہیں۔ نمائش کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔


