88

آفاق احمد کا پیپلز پارٹی پر کراچی کو مفتوحہ علاقہ بنانے کا الزام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رہنما آفاق احمد نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے کراچی کو “مفتوحہ علاقہ” اور عوام کو “غلام” سمجھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتیں فراہم کیے بغیر ای چلان قبول نہیں کیا جائے گا۔ آفاق احمد نے بھارت کے وزیر دفاع کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “کراچی ترنوالہ نہیں، بھارت آئے تو سبق سکھائیں گے”۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے خلاف ہر ظلم کے پیچھے ایم کیو ایم-پیپلز پارٹی کی ‘بی ٹیم’ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے سندھی علیحدگی پسندوں کی کراچی میں یلغار کے خلاف بھی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں