کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل کی عدالت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی کے ڈائریکٹر جلیس صدیقی کی پیشی
عدالت نے انہیں ضلع وسطی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ جمع نہ کرانے پر طلب کیا تھا، جبکہ ایس بی سی اے کے وکلا نے ایس بی سی اے اسپیشل کورٹ میں یہ اعتراض داخل کیا ہوا ہے کہ کوئی پرائیوٹ کمپلیننٹ اس اسپیشل کورٹ میں یہ کیس دائر نہیں کر سکتا
آج عدالت میں اس اعتراض پر کمپلیننٹ کی طرف سے ان کے وکلا نے بحث کرنی تھی، لیکن فاضل جج صاحب نے چیمبر سے حکم صادر کر دیا کہ جو وکلا اس پر دلائل دینا چاہتے ہیں وہ آئندہ کی تاریخ لے لیں جبکہ وہ اس ضمن میں آرڈر پاس کر دیں گے
عدالت میں متعدد کمپلیننٹ کے وکیل تعمیراتی قوانین کے ماہر ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال نے اس پر اعتراض کیا کہ اگر عدالت ایک جنرل آرڈر پاس کرنا چاہتی ہے تو ہمیں سنے بغیر یہ آرڈر پاس نہیں کیا جا سکتا
ندیم احمد جمال کے اس اعتراض پر عدالت نے جنرل آرڈر موخر کرتے ہوئے تاریخ سماعت 15 اپریل مقرر کر دی جس میں وہ ایس بی سی اے کے اعتراض پر کمپلیننٹ کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کریں گے


