112

کسٹم ہاوس کراچی کے قریب کسٹمز کی گاڑی اور موٹر سائیکل کا حادثہ، دو اہلکار معطل کردیئے گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کسٹم ہاؤس کراچی کے باہر 31 اکتوبر 2025 کو کسٹمز کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ایک معمولی روڈ ایکسیڈینڈٹ کے بعد ایک واقعہ پیش آیا۔ جھگڑے کے دوران کچھ مقامی باشندوں نے کسٹمز کے عملے کو زدوکوب کیا۔ کسٹمز اہلکاروں کے ردعمل کے نتیجے میں ہاتھاپائی ہوئی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

محکمانہ کارروائی کے تحت دو اہلکاروں ڈرائیور ظہور اور سپاہی یاسین کو باضابطہ انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ واقعہ ذاتی نوعیت کا تھا اور سرکاری فرائض سے متعلق نہیں تھا تاہم متعلقہ عملے کا رویہ غیر پیشہ ورانہ سمجھا گیا اور اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایف بی آر ہر قسم کی صورت حال میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل، شفافیت، اور جواب دہی کے لئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں