کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ افسران کو مراسلہ بھیج دیا جس میں ہدایت کی گئی کہ سندھ میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے
مراسلے میں آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ایسی سڑک پر چلنے والی تمام گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے، موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، قانون پر سختی سے عمل درآمد کیلیے کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔
غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کتنی گاڑیاں ضبط کیں اور کتنے مقدمات اور گرفتاریاں کیں روز رپورٹ دی جائے۔ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی سمیت صوبے کے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی کو بھیجا گیا ہے۔


