اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اکاؤنٹنٹ جنرل آف اکاؤنٹس کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ یکم نومبر 2025 سے تمام سرکاری اخراجات کی ادائیگیاں صرف مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (MPG) کے ذریعے کی جائیں گی۔
یہ تبدیلی کارکردگی، شفافیت اور حکومتی مالی لین دین میں “ریئل ٹائم ٹریس ایبلٹی” یعنی فوری نگرانی کو یقینی بنانے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔
مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، 30 نومبر 2025 کے بعد ایسے کسی بھی ادائیگی کے حکم کو قبول یا عمل نہیں کرے گا جو SAP IFMIS نظام کے علاوہ کسی اور ذریعے سے جاری کیا گیا ہو۔
اس میں وہ تمام ادائیگیاں شامل ہیں جو ابھی تک چیکس کے ذریعے کی جا رہی ہیں (جیسے اسائنمنٹ اکاؤنٹس چیکس، فیملی پنشن، سیل اتھارٹیز وغیرہ)۔
تمام اکاؤنٹنگ دفاتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ہر ادائیگی SAP مربوط نظام (integrated system) کے ذریعے ہی کی جائے۔


