97

سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو ) صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 386 کارروائیاں کیں، جن میں 386 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 18 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا

گرفتار دہشت گردوں محمد کریم ۔علی رضا ۔محمد عزیز ۔محمد علی۔ ہاشم ۔نور الامین سلیم اور صدام و وغیرہ شامل ہیں ، ان گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ہے گرفتار دہشت گرد لاہور منڈی بہاؤدین خوشاب بہاولپور ٹوبہ ٹیک سنگھ گجرانوالہ ناروال اور پاک پتن سے ہیں

دھماکہ خیز مواد3020 گرام،
ڈیٹونیٹرز 14، سیفٹی فیوز وائر 33 فٹ، ای ائی ڈی بم 3. کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 151، میگزین.پرائمہ کارڈ .موبائل فون اور نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے مختلف شہروں میں اہم عمارتوں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 18 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ایک ماو کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 4601 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 109892 افراد کو چیک کیا گیا، 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 314 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 282 بازیابیاں کی گئیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب 0800 11111 پر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں