کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار ہوئے۔
گرفتار ملزمان میں 04 اسٹریٹ کرمنلز، 01 گٹکا ماوا فروش، 04 مفرور اور 02 اشتہاری شامل۔
گرفتار ملزمان سے 04 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 10 پڑیاں گٹکا ماوا، 02 موبائل فون، 03 موٹر سائیکل اور 1180 نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ عزیز بھٹی، بہادر آباد، سولجر بازار، مبینہ ٹاؤن، سچل اور سہراب گوٹھ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں راشد، سہیل، راشد، عاطف، ندیم، شہزاد، عمران، احمد رضا، عمران، زوہیب اور خدائے نظر شامل ہیں۔


