87

جامعہ کراچی اور اے آر ای وینچرز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی اور پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری ایکسلریٹرز میں سے ایک، اے آر ای وینچرز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعہ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

اس معاہدے کے مطابق، اے آر ای وینچرز جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرے گا۔ ان شعبہ جات میں شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ماس کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ پروگرامز)، پبلک ایڈمنسٹریشن، کامرس،شعبہ ویژول اسٹڈیز (ڈیزائن اور میڈیا آرٹ پروگرام) اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول شامل ہیں۔

مفاہمتی یادداشت پر رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرثمینہ سعید اور اے آرای وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد رؤف عیسیٰ نےدستخط کئے۔ اس موقع پر اے آر ای وینچرز کے الائنس منیجر شاہ میر خان،ماس کمیونیکیشن جامعہ کراچی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر عصمت آرا، کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے انچارج ڈاکٹر شیخ محمد فخر عالم،شعبہ ویژول اسٹڈیزکے انچارج سید شمعون حیدر، شعبہ کامرس کی مشیرامورطلبہ محمدفرخ اسلم،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین اور ان کا عملہ بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں