95

سرگودھا: آئی جی پنجاب کا سیف سٹی اور پولیس دفاتر کا تفصیلی دورہ، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

سرگودھا (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی پنجاب نے سرگودھا میں **سیف سٹی پراجیکٹ، آر پی او آفس، پولیس خدمت مرکز** اور زیر تعمیر **ٹریفک و ڈی پی او دفاتر** کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران **آر پی او محمد شہزاد آصف خان، ڈی پی او صہیب اشرف، ایس پی آپریشنز، سیف سٹی اور سپیشل برانچ کے سینئر افسران** موقع پر موجود تھے۔

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ **سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر میں جرائم کی شرح میں 21 فیصد کمی** آئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے **سیف سٹی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے** اور **پراجیکٹ سے بھرپور استفادہ** یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ **تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو سیف سٹی کے وزٹ کروائے جائیں** تاکہ وہ اس منصوبے کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ ہو سکیں۔

بعد ازاں آئی جی پنجاب نے **آر پی او آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ریکارڈ چیک کیا اور سٹاف سے فراہم کردہ سہولیات** بارے دریافت کیا۔
انہوں نے **پولیس خدمت مرکز** میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے **زیر تعمیر ٹریفک اور ڈی پی او دفاتر** کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ **عوامی خدمت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح** ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں