98

اسلام آباد: ایف آئی اے کا امیگریشن نظام جدید خطوط پر استوار — ملک کے 8 ائیرپورٹس پر نیا نظام فعال

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر نگرانی ایف آئی اے میں جدید اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
ملک کے آٹھ بڑے ائیرپورٹس پر جدید **انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ٹو (IBMS-II)** فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ جدید نظام کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر نافذ کیا گیا ہے۔
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ مجاہد اکبر خان نے سسٹم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی اور ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس مصطفی حمید ملک بھی موجود تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیا سسٹم بارڈر کنٹرول کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
اب پاکستانی پاسپورٹس، پروٹیکٹر کلئیرنس اور سرکاری ملازمین کے این او سی کی **رئیل ٹائم تصدیق** ممکن ہو گئی ہے۔
سسٹم فیشل ریکگنیشن اور فنگر پرنٹس کے ذریعے پاسپورٹ ہولڈر کی شناخت کرے گا جبکہ انٹرپول ڈیٹا بیس اور اسٹاپ لسٹ میں شامل ناموں کی بھی فوری ویریفکیشن کی جا سکے گی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ جدید نظام **جعلی سفری دستاویزات، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام** میں اہم کردار ادا کرے گا۔
نئے نظام کے تحت تمام پاکستانی مسافر صرف ایکٹیو پاسپورٹ پر ہی سفر کر سکیں گے۔

ایف آئی اے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امیگریشن کے عمل میں **شفافیت، تیزی اور سیکیورٹی** میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ادارہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر **بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ اور جدید امیگریشن نظام** کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں