83

پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

‏ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ مقابلے میں 7 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر حملہ کیا تھا، پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے اور 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ڈی جی پبلک ریلیشنز کے پی نے بتایا کہ حملے کے وقت 200 پولیس جوان اور ریکروٹس کو ریسکیو کیا گیا، آپریشن میں ٹریننگ اسکول اور نادرا آفس کو کلیئر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں