کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) یونیورسیٹی روڈ نزد سماما کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اہلسنت والجماعت کے رہنما قاری انس معاویہ کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے دوران قاری انس معاویہ رکشے کے قریب کھڑے موبائل فون استعمال کر رہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک حملہ آور قریب جا کر براہ راست ان کے سر پر گولی ماری اور موقعے سے فرار ہو گیا۔
قاری انس معاویہ بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کے رہائشی تھے اور اہلسنت والجماعت کے یونٹ 12 کے سیکریٹری اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
شہر میں ہونے والی اس ٹارگٹ کلنگ نے شہری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس واقعے کے بعد سے علاقے میں عوام اور حکام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔


