4

قائد آباد پولیس کی کارروائی، 6 افغان باشندے گرفتار

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** — ضلع ملیر پولیس کے مطابق تھانہ قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم **6 افغان باشندوں** کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی افسرانِ بالا کی ہدایات اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت رزاق ولد داؤد، اسحاق ولد امان اللہ، سمیع اللہ ولد امان اللہ، کشمیر ولد فتح محمد، ولی ولد فتح محمد اور سعید محمد ولد ملاں دروان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد تھانہ قائد آباد کی حدود میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔

حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افغان باشندوں کو پولیس کی نگرانی میں **غنی چورنگی (GCT) افغان کیمپ** منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں