ایم ڈی کیٹ 2025 کے امیدواروں کے لیے اہم ہدایت: شناختی دستاویزات کے بغیر داخلہ ممنوع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ٹی ایس نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے تمام امیدواروں کے لیے شناختی دستاویزات سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اصل دستاویزات کے بغیر کسی بھی امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شناختی دستاویزات کی تفصیلات:

18 سال یا اس سے زائد عمر کے امیدواروں کے لیے:

قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا

پاسپورٹ

18 سال سے کم عمر امیدواروں کے لیے:

جووینائل کارڈ

ایس ٹی ایس نے تمام امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اصل شناختی دستاویزات ضرور ساتھ لائیں۔ فوٹو کاپی یا دیگر متبادل دستاویزات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ ہدایات محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق ہیں، جس کے تحت ایس ٹی ایس کو امتحان کے انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ امتحان سے پہلے اپنی ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کر لیں تاکہ کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں