سکھر(ایچ آراین ڈبلیو) حکومت سندھ نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کے لیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو نامزد کیا ہے، جو 26 اکتوبر 2025 کو ملک بھر کے 9 شہروں میں ایک ساتھ منعقد ہوگا۔
امتحان کی اہم ہدایات:
امیدواروں کو صبح ساڑھے 6 بجے تک امتحانی مراکز پر پہنچنا ہوگا
داخلے کے وقت اصل شناختی دستاویزات دکھانا لازمی ہے
امیدوار اپنی ایڈمٹ سلِپ ایس ایل آئی پی پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کریں
امتحان کے دوران موبائل فون، اسمارٹ واچ اور تمام الیکٹرانک گیجٹس لانے پر پابندی
ایس ٹی ایس کی جانب سے امتحان کا تمام ضروری سامان فراہم کیا جائے گا
یہ امتحان ملک بھر کے 9 شہروں میں قائم امتحانی مراکز پر ایک ہی وقت میں منعقد ہوگا۔ امیدواران سے گزارش ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایس ایل آئی پی پورٹل کی جانکاری چیک کرتے رہیں اور امتحان کے دن تمام ضروری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔


