85

سی پیک دوسرا دور: پائیدار ترقی اور جدت کے لیے پاک چین شراکت داری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ محض ڈھانچہ جات کی تعمیر تک محدود نہیں ہے۔ یہ دور جدت، پائیداری اور عوام پر مرکوز ترقی کا علمبردار ہے۔

اس مرحلے میں قابل توانائی، صنعتی زونز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، جو ہمارے ہنر مند نوجوانوں کے لیے وسیع مواقع پیدا کر رہا ہے اور پاکستان کو علم پر مبنی معیشت کی جانب گامزن کر رہا ہے۔

جیسے جیسے عالمی سطح پر سپلائی چینز میں تبدیلی آرہی ہے، پائیدار ترقی کے مرکز کے طور پر پاکستان کا کردار مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، اور چین اس سفر میں ہمارا سب سے معتبر ساتھی بنا ہوا ہے۔

یہ تاریخی شراکت برآمدات میں اضافے، روزگار کے نئے دروازے کھولنے اور تمام صوبوں میں جامع ترقی کو یقینی بنانے کی کلید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں