42

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات،وزیراعظم نےنوٹس لے لیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صدرمملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بڑھتے اختلافات پر نوٹس لے لیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی معاملے پر ابتدائی بریفنگ لی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور وزیراعظم کو صدر آصف زرداری کا پیغام پہنچائیں گے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں