86

جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں کرائم جائزہ اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں کرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیز نے تفصیلی رپورٹس پیش کیں جن میں جرائم کی شرح، پولیس اقدامات، مقدمات کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز شامل تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس میں پولیو مہم کی سیکیورٹی، مختلف اضلاع میں جرائم کی صورتحال، اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

منشیات، گٹکا ماوا، اسٹریٹ کرائم، ہاؤس رابریز اور گاڑیوں کی چوری و دیگر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کومبنگ، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید فعال بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں